دنیا

اسرائیل، عدلیہ کے اختیارات سے متعلق متنازع حکومتی قانون کالعدم قرار

شیعہ نیوز: اسرائیلی سپریم کورٹ نے عدلیہ کے اختیارات سے متعلق حکومت کے متنازع قانون کو کالعدم قرار دے دیا۔

اسرائیلی حکمراں جماعت کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ عوامی مرضی کی مخالفت کرتا ہے۔

اس حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیلی سپریم کورٹ کے 15 میں سے 8 ججوں نے متنازع قانون کے خلاف فیصلہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں وحشتناک حالات کا سامنا ہے، فن لینڈ کے صدر کا نئے سال کے موقع پر پیغام

یاد رہے کہ نیتن یاہو حکومت نے عدلیہ کے چند اختیارات محدود کرنے کا قانون منظور کیا تھا۔

اسرائیلی پارلیمنٹ نے گذشتہ برس جولائی میں متنازع عدالتی اصلاحات ترمیمی بل منظور کیا، اسرائیلی حکومت کے متنازع قانون کے خلاف اسرائیل میں کئی ماہ احتجاج ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button