دنیا

کارگل جنگ میں اسرائیل نے بھارت کو ہتھیار فراہم کیے تھے، ڈینیئل کارمون

شیعہ نیوز: بھارت میں اسرائیل کے سابق سفیر ڈینیئل کارمون نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارگل جنگ میں اسرائیل نے بھارت کو ہتھیار فراہم کیے تھے۔

اسرائیل کے سابق سفیر ڈینیئل کارمون نے اسرائیلی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کارگل جنگ کی حمایت کے بدلے بھارت اسرائیل کو غزہ جنگ میں ہتھیار فراہم کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یورپی یونین کا حزب اللہ کے ساتھ جنگ کے نتائج کی بابت انتباہ

انہوں نے کہا کہ کارگل جنگ میں اسرائیل ان ممالک میں سے ایک ہے جس نے بھارت کو ہتھیار فراہم کیے تھے۔

اس سے پہلے بھی اسرائیلی اور بھارتی میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آ چکی ہے کہ غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج بھارتی ساختہ ہتھیار استعمال کر رہی ہے۔

انڈین ٹریڈ یونین نے اسرائیل کو اسلحہ لے جانے والے تمام بحری جہازوں کے بائیکاٹ کا اعلان بھی کیا تھا۔

واضح رہے کہ ڈینئیل کارمون 2014ء سے 2018ء تک بھارت میں اسرائیل کے سفیر رہے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button