دنیا

اسرائیل، مختلف شہروں میں نیتن یاہو کے خلاف عوامی مظاہرے

شیعہ نیوز: غزہ میں جنگ بندی اور صہیونی یرغمالیوں کی رہائی کے سلسلے میں نیتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف اسرائیل کے مختلف شہروں میں مظاہرے ہورہے ہیں۔

الجزیرہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں میں وسیع پیمانے پر عوامی مظاہرے جاری ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی عوام نیتن یاہو پر الزام لگارہے ہیں کہ انہوں نے صہیونی یرغمالیوں کو حماس کے رحم و کرم پر چھوڑدیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غرب اردن میں رام اللہ کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی فوجیوں کی یلغار

صہیونی اخبار یدیعوت احارونوت نے کہا ہے کہ مظاہرین نے تل ابیب کی مرکزی شاہراہ ایالون کو بند کردیا ہے۔ صہیونی پولیس مظاہرین کو منتشر کرنے میں مصروف ہے۔

دوسری جانب صہیونی لیبر یونین کے سربراہ ہوسٹ ڈروت نے کہا ہے کہ صہیونی معاشی اداروں میں کل مکمل ہڑتال کی جائے گی۔ یہ ہڑتال نیتن یاہو کابینہ کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے سلسلے میں کی جانے والی کوتاہی کے خلاف ہوگی۔

دراین اثناء اسرائیل ہیوم نے کہا ہے کہ اسرائیل میں عام ہڑتال کی وجہ سے بن گوریان ائیرپورٹ بند ہوگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button