مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے والوں کو کوئی فائدہ نہيں پہنچے گا، حزب اللہ

شیعہ نیوز: حزب اللہ لبنان کے نائب سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے والے ممالک کو کوئی فائدہ نہيں پہنچے گا۔

شیخ نعیم قاسم نے الشباب ویب سائٹ سے پیر کے روز گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ سازش کرنے والے متحدہ عرب امارات وار بحرین کو کوئی فائدہ نہیں ملے گا۔

حزب اللہ لبنان کے نائب سکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت کے ساتھ کچھ عرب ممالک کی سازش، ان ممالک کے حقیقی چہرے دنیا کے سامنے آنے کا سبب بنے ہیں۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ فلسطین کے لئے ان ممالک کی منافقت دنیا پر واضح ہو گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لئے بحرین اور متحدہ عرب امارات کی حکومتوں کے اقدامات، غاصبانہ قبضے کی حمایت کے تناظر میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مزاحمت سے فلسطین کی آزادی کا حتمی نتیجہ برآمد ہوگا اور بیت المقدس کی آزادی صرف مزاحمت سے ہی حاصل ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button