دنیا

اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کر دینا چاہیے، ٹرمپ

 شیعہ نیوز: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کر دینا چاہیے۔ یہ بات صدارتی انتخابی مہم کے دوران شمالی کیرولینا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہی ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں میزائل حملوں کے جواب میں اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہی وہ جگہ ہے جہاں حملہ ہونا چاہیے، جو بائیڈن کی جانب سے ایران پر حملوں کی حمایت نہ کرنا غلط ہے۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا ہے کہ ہمیں جس سب سے بڑے خطرے کا سامنا ہے وہ ایران کے جوہری ہتھیار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button