دنیا

اسرائیل: مقبوضہ سرزمینوں میں خوفناک آگ، درجنوں عمارتیں جل کر راکھ

شیعہ نیوز: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ سرزمینوں کے پہاڑی علاقوں اور ساتھ واقع غیرقانونی بستیاں وسیع آتش زدگی کی لپیٹ میں آگئی ہیں اور نیتن یاہو کے حکم پر نام نہاد یوم آزادی کی تقریبات تمام مقبوضہ سرزمینوں میں منسوخ کردی گئی ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ آگ مقبوضہ بیت المقدس کے اطراف کی پہاڑیوں سے شروع ہوئی اور بری طرح پھیلتی جا رہی ہے۔

صیہونی فوج اور امدادی ادارے آگ کو بجھانے میں بے بس ہوگئے ہیں اور صیہونی حکومت نے یونان، کروئیشیا، بلگاریا اور قبرض سے امداد طلب کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو کے بیانات شکست کے پاگل پن اور جھوٹی فتح کے سراب کی عکاسی کرتے ہیں، حماس

صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن چینل 12 نے رپورٹ دی کہ تمام مقبوضہ سرزمینوں میں ہنگامی حالات کا اعلان کردیا گیا ہے۔

بعض ذرائع ابلاغ کے مطابق، صیہونی آبادکاروں میں دہشت پھیل گئی ہے اور متعدد علاقوں میں آگ قابو سے باہر ہوچکی ہے۔

عینی شاہدوں نے بتایا کہ بہت سی گاڑیاں آگ کے شعلوں میں گھر چکی ہیں اور غاصب آبادکار اپنی جان بچا کر بھاگ رہے ہیں۔

متعدد افراد کو ہسپتالوں میں داخل کیا جا چکا ہے۔

صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، تیزرفتار ہواؤں نے امدادی کارروائی کو متاثر کردیا ہے۔

صیہونی حکومت کے محکمہ فائرفائٹنگ کے ایک اعلی عہدے دار کے مطابق، حالات انتہائی تشویشناک ہیں۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ حالات ابھی اور بھی بدتر ہوں گے۔

بتایا جا رہا ہے کہ متعدد غیرقانونی صیہونی بستیوں کو خالی کرایا جا رہا ہے اور نیتن یاہو کے حکم پر تمام مقبوضہ سرزمینوں میں نام نہاد یوم آزادی کی تقاریب منسوخ کردی گئی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اس آتش زدگی کو گزشتہ برسوں کی بدترین قدرتی آتش زدگی قرار دیا جا رہا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button