مشرق وسطی

اسرائیل،حزب اللہ کے جواب کا انتظار کرے،سابق اسرائیلی جنرل

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)اسرائیلی فوج کے سابق انٹیلیجنس چیف ریٹائرڈ جنرل عاموس یادلین نے شام پر اسرائیل کے مبینہ حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاہے کہ بشار الاسدکے حوصلوں کا بلند ہونا اس ردعمل میں سے ایک تھا، جنکی توقع کی جا رہی تھی، البتہ اب اسرائیل کو حزب اللہ، ایران اور روس کے ممکنہ جواب کو مدنظر رکھنا چاہیئے۔

زرائع کے مطابق غاصب صیہونی فوج کے سابق انٹیلیجنس چیف ریٹائرڈ جنرل عاموس یادلین نے شام پر اسرائیل کے مبینہ حملے کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اسرائیل نے حزب اللہ کی طاقت مسلسل اضافے کے بارے میں اطلاعات جمع کرنے کے حوالے سے کوئی کوتاہی نہیں کی۔ اسرائیلی فوج کے سابق انٹیلیجنس چیف نے شام پر اسرائیل کے مبینہ حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بشار ر الاسد کے حوصلوں کا بلند ہونا اس ردعمل میں سے ایک تھا، جن کی توقع کی جا رہی تھی، البتہ اب اسرائیل کو حزب اللہ، ایران اور روس کے ممکنہ جواب کو مدنظر رکھنا چاہیئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شام کے دارالحکومت دمشق کے آسمان پر کئی ایک زوردار دھماکے سنے گئے، جس کے بعد شامی حکومت نے اعلان کیا کہ شامی ایئر ڈیفنس سسٹمز نے اسرائیل کی طرف سے داغے گئے کئی ایک میزائلوں کو شام کے جنوبی علاقے میں اپنے اہداف پر لگنے سے پہلے ہی ہوا میں تباہ کر دیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button