دنیا

اسرائیل، لبنان کو غزہ میں تبدیل کرنا چاہتا ہے، وزیر خارجہ الجزائر

شیعہ نیوز: الجزائر کے وزیر خارجہ "احمد عطاف” نے آج صبح لبنان کی صورت حال پر منعقدہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں خبردار کیا کہ صیہونی رژیم، لبنان کو غزہ میں تبدیل کرنے کی خواہاں ہے۔ اس موقع پر احمد عطاف نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں الجزائر، لبنان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ ضروری ہے کہ اسرائیلی مجرمانہ اقدامات کی مذمت کی جائے اور ان حملوں کے مرتکب افراد کو سزا دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل ہمارے لئے یہ جواز پیش کرتا ہے کہ پڑوسیوں کی حفاظت کو خطرے میں ڈالنا ہی ہماری سلامتی ہے۔ احمد عطاف نے کہا کہ لبنان پر کئے گئے حملے میں اسرائیل نے وہی طریقہ کار اپنایا ہے جو اس نے غزہ میں اختیار کیا تھا۔

الجزائر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ صیہونی قبضہ گروپ نے ثابت کیا ہے کہ وہ امن کا داعی نہیں بلکہ خود کو تمام قوانین سے مستثنیٰ سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کو ایک ایسی ہمہ گیر جنگ کہ جس کے آثار نمایاں ہیں سے بچانے کے لئے تمام ممالک کی مشترکہ دوگنی کوششوں کی ضروت ہے۔ واضح رہے کہ لبنان پر صیہونی حملے کے بعد سلامتی کونسل نے آج صبح ایک ہنگامی اجلاس بلایا۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل "انٹونیو گوترش” نے اپنی تازہ ترین تقریر میں کہا کہ لبنان کی صورت حال تشویش ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیروت کی سنگین صورت حال کے باوجود لبنان میں UN کے تعینات امن دستے اپنی جگہ نہیں چھوڑیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button