دنیا

لبنان میں پھٹنے والے پیجرز کی تیاری میں اسرائیل ملوث تھا، اے بی سی نیوز

شیعہ نیوز: اے بی سی نیوز نے امریکی انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ اس ہفتے لبنان میں پھٹنے والے پیجرز کی تیاری میں اسرائیل ملوث تھا۔

اے بی سی نیوز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے کم از کم 15 سال تک مذکورہ مواصلاتی آلات کی سپلائی چین میں اس قسم کی رسائی کے منصوبے پر کام کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : حسن نصراللہ کا خطاب اور موقف قابل تعریف، نیتن یاھو کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے، حماس

اسرائیلی حکومت نے اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے جعلی کمپنیوں کا استعمال کیا ہے۔اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنٹوں کی کئی پرتیں، ایک رجسٹرڈ پیجر بنانے والی کمپنی کی آڑ میں ، یہ کام کر رہی تھیں۔

اے بی سی نے لکھا کہ اس عمل میں شامل کم از کم کچھ لوگوں کو اندازہ نہیں تھا کہ وہ کس کے لیے کام کر رہے ہیں۔

باخبر ذرائع نے اس امریکی میڈیا کو بتایا کہ ایک سے دو اونس (23.3 اور 56.6 گرام کے درمیان) دھماکہ خیز مواد اور دھماکے کو متحرک کرنے والا فیوز پیجرز میں نصب کیا گیا تھا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button