
دوبارہ جنگ ہونے کی صورت میں اسرائیل مٹ جائے گا، ایران
شیعہ نیوز: ایران نے کہا ہے کہ اگر تل ابیب نے دوبارہ جنگ چھیڑی تو ایران جدید میزائلوں کی یلغار سے اسرائیل کا نام و نشان مٹا دے گا۔
رپورٹ کے مطابق رشیا ٹوڈے نے تہران میں موجود ایک ایرانی ذریعے کے حوالے سے کہا ہے کہ اگر تل ابیب کے ساتھ تناؤ دوبارہ شدت اختیار کرتا ہے تو ایران اسے اسرائیل کی آخری جنگ میں تبدیل کر دے گا۔
نیوزکے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ 12 روزہ مسلح تنازع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایک ایرانی ذریعے نے خبردار کیا ہے کہ اگر جنگ کی آگ دوبارہ بھڑکے تو یہ اسرائیل کے وجود کی آخری جنگ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : تہران میں اسرائیلی جاسوس گرفتار
نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ذریعے نے کہا کہ 12 روزہ جنگ کے دوران ایران نے صہیونی حکومت کی کمزوریاں شناخت کر لی ہیں۔
رشیا ٹوڈے نے اس ذریعے کے حوالے سے لکھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اب بھی ہزاروں کی تعداد میں جدید نسل کے میزائل رکھتا ہے، اور اگر تناؤ پھر بھڑکا تو روزانہ سینکڑوں میزائل اسرائیل کی جانب داغے جائیں گے۔