مشرق وسطی

اسرائیل کے کسی بھی احمقانہ اقدام کی صورت میں اسے تباہ کردیں گے,حاجی زادہ

شیعہ نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے سربراہ جنرل امیر علی حاجی زادہ نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل ہمارے ہاتھ میں کوئي بہانہ دےگا تو ہم اسے تباہ کردیں گے۔ اطلاعات کے مطابق شہید تہرانی مقدم کی شہادت کی سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ دنیا کے تمام ممالک کے درمیان جس حکومت کی بقا کے بارے میں بات چیت اور گفتگو ہوتی ہے وہ اسرائيل کی غاصب حکومت ہے اور وہ حکومت جس کی موجودیت کے بارے میں گفتگو ہوتی ہے وہ تباہی اور بربادی کے دہانے پر ہے۔جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ اسرائیلی حکام اچھی طرح جانتے ہیں کہ اگر وہ کسی احمقانہ عمل کا آغاز کریں گے تواس کا انجام ان کے ہاتھ میں نہیں ہوگا بلکہ ہمارے ہاتھ میں ہوگا۔ اگر اسرائیل ہمارے ہاتھ میں کوئی بہانہ دیتا ہے تو ہم اسے تباہ کردیں گے۔ انھوں نے کہا کہ شہید مقدم تہرانی کا راستہ ہماری کامیابی اور سربلند کا راستہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button