مشرق وسطی

اسرائیلی مفادات کے تحت جنگ بندی کی تجویز ہرگز قبول نہیں کریں گے، نبیہ بیری

شیعہ نیوز: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بیری نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے مفادات کے تحت جنگ بندی کی کوئی سازش قبول نہیں کی جائے گی۔

الاخبار نے کہا ہے کہ لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بیری نے لبنان اور صہیونی حکومت کے درمیان جنگ بندی میں لبنانی مفادات کے تحفظ کا بھرپور عزم ظاہر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کی فوج نے امریکی جنگی جہازوں کو نشانہ بنایا، پنٹاگون

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کے بارے مجوزہ شقوں کے بارے میں ہمارا موقف واضح ہے۔ کوئی عاقل انسان دشمن کی شرائط کے مطابق اپنے خلاف تجویز کو قبول نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ لبنان کے لیے امریکی نمائندے سے ملاقات کا منتظر ہوں۔ ابھی تک اس حوالے سے ہمیں کوئی تفصیلات نہیں ملی ہیں۔

تحریک امل کے سربراہ نے کہا کہ دشمن ضاحیہ اور دیگر علاقوں پر مسلسل حملے کررہا ہے۔ حملوں کے سایے میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات نہیں ہوسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button