پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی جارحیت میں اضافہ ہو رہا ہے، علامہ علی اکبر کاظمی
شیعہ نیوز: صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کہا ہے کہ فلسطین میں جاری ظلم و بربریت روز بروز شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ معصوم اور بیگناہ فلسطینی بچوں اور خواتین پر ہونیوالی اسرائیلی جارحیت پر اقوام عالم کی بے حسی اور خاموشی انسانیت کے نام پر دھبہ ہے۔ انہوں نے فلسطین میں ہونیوالے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو ایک ساتھ مل کر فلسطینی مسلمانوں کی حفاظت کیلئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی حالت میں مسلمان ریاستوں کی مجرمانہ خاموشی انسانیت کے بنیادی اصولوں کیخلاف ہے۔