مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

غزہ پر اسرائیلی جارحیت 21 ویں روز جاری، مزید 57 فلسطینی شہید ،137 زخمی

شیعہ نیوز: اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی پر فلسطینی نسل کشی کی جنگ جاری ہے۔ 21 دن قبل وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے جنگ بندی معاہدے کو ختم کرنے بعد امریکی اور مغربی مدد سے نہتے فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی جاری ہے۔

پیر کی صبح سے لے کر اب تک غزہ کی پٹی پر پرتشدد اسرائیلی فضائی حملوں میں ایک صحافی سمیت کم از کم شہری شہیداور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔

آج صبح اسرائیلی جنگی طیاروں نے شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ البلد کے مشرق میں السلم محلے میں ایک مکان پر بمباری کی۔

غزہ شہر کے مغرب میں الوحدہ ٹاور کے قریب اسرائیلی طیاروں نے شہریوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو شہید اور دیگر زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی حکومت، لبنان کی نمبر ون دشمن ہے، روڈولف ہیکل

خان یونس کے جنوب میں مرتضیٰ کے علاقے میں اسرائیلی فوج نے وفی خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا جس سے دو بچے زخمی ہوگئے۔

غزہ شہر کے جنوب میں الزیتون محلے میں وادی العریس اسٹریٹ پر اسرائیلی بمباری میں تین افراد شہید ہوگئے۔

وسطی غزہ کی پٹی میں دیر البلح کے علاقے الباسہ میں تین گھروں پر بمباری میں ایک شخص، اس کی اہلیہ اور ان کے بیٹے سمیت پانچ افراد شہید اور دیگر زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی طیاروں نے وسطی غزہ کی پٹی میں الزوائدہ کے علاقے پر حملہ کیا۔

فلسطینی وزارت صحت نے پیر کو ایک بیان میں کہا ہےکہ 18 مارچ 2025ء سے اب تک غزہ میں 1,391 فلسطینی شہید اور 3,434 زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت نے بتایا کہ سات اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد 50,752 ہوچکی ہے جبکہ 115,475 زخمی ہو ئے ہیں۔متعدد متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا”۔

انہوں نے غزہ کی جنگ میں شہید ہونے والے اور لاپتہ ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ منسلک لنک کے ذریعے رجسٹریشن کر کے اپنا ڈیٹا مکمل کریں، تاکہ تمام معلومات وزارت صحت کے ریکارڈ کے ذریعے جمع کی جا سکیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button