مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

غزہ پر اسرائیلی جارحیت انسانی ضمیر کا امتحان ہے، سید عبدالملک الحوثی

شیعہ نیوز: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ گذشتہ اکتوبر سے اب تک غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت , انسانی معاشرے کی مشترکہ اقدار اور ضمیر کے لیے ایک حقیقی اور خطرناک امتحان ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے مزید کہا کہ غزہ میں نسل کشی کے جنگي جرائم کے خلاف عالمی برادری کی خاموشی کا مطلب انسانی وقار کا خاتمہ اور انسانی معاشروں کو جینے کے حق سے محروم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فری فلسطین کا نعرہ لگانے پر طالب علم ابوظہبی سے ڈی پورٹ

انصاراللہ کے رہنما نے کہا کہ اسرائیلی دشمن جو کچھ کر رہا ہے وہ انسانی معاشروں کے غلط اور توہین آمیز تصور پر مبنی ہر چیز کی خلاف ورزی ہے۔

غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی مذمت میں طلباء کی تحریک اور مظاہروں کا حوالہ دیتے ہوئے عبدالملک الحوثی نے مزید کہا کہ فلسطین کے المناک واقعے نے لوگوں میں بیداری پیدا کرنے اور ان حقائق کو بےنقاب کرنے میں بہت مؤثر کردار ادا کیا ہے کہ جن پر صیہونیوں خاص طور پر امریکہ اور یورپ نے پردے ڈال دیئے تھے۔

انصاراللہ کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ نے ایسے میں فلسطین کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں کو کچلا ہے کہ اسے صیہونی غاصبوں اور مجرموں کی حمایت کرنے پر جوابدہ ہونا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button