ایران پر اسرائیلی جارحیت پورے خطے پر حملہ ہے، تحریک حماس
شیعہ نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس ایران پر اسرائیلی ریاست کی جارحیت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو ایرانی خودمختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور خطے کی سلامتی اور اس کے عوام کے تحفظ کو نشانہ بنانے کی کھلی جارحیت سمجھا جائے گا۔
آج ہفتے کو ایک پریس بیان میں حماس نے "امریکہ کی حمایت یافتہ” جارحیت کے نتائج کی مکمل ذمہ داری صہیونی ریاست پر عائد کی۔
انہوں نے کہا کہ فسطائی اسرائیلی جارحیت ایک بار پھر مجرم قابض ریاست کے اصل مکروہ چہرے کی عکاسی کرتی ہے۔ صہیونی ریاست کا مقصد اپنے منحوس وجود کی بقا کے لیے قتل عام کرنا ہے۔ اس سے قبل یہ دشمن لبنان اور غزہ میں امریکی اور مغربی مدد سے ننگی جارحیت اور نسل کشی کے جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کی حمایت میں حماس کا بیانیہ
تحریک حماس نے ایران کی جانب سے صہیونی جارحیت کو ناکام بنانے ،اس کے فضائی دفاع اور اسرائیلی حملے کو ناکام بنانے کی صلاحیتوں کو سراہا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی دشمن کو ایران پرحملےمیں منہ کی کھانا پڑی ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی افواج پوری بہادری کے ساتھ دشمن کی جارحیت کو ناکام بنا رہی ہیں۔
تحریک حماس نے کہا کہ "صیہونی وجود کے استکبار اور جنگی جرائم ” کےارتکاب پر تمام مزاحمتی قوتیں، حماس اور فلسطینی عوام ایرانی حکومت قیادت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔