پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بڑا فیصلہ، فلسطین پر اسرائیلی جارحیت، اسلامی اتحادی افواج نے اعلان کردیا

فلسطین پر غاصب ریاست اسرائیل کی جارحیت کے جواب میں 41 اسلامی ممالک کے اتحادی افواج کا بڑا اقدام سامنے آگیا۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فلسطین پر غاصب ریاست اسرائیل کی جارحیت کے جواب میں 41 اسلامی ممالک کے اتحادی افواج کا بڑا اقدام سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی سربراہی میں بننے والے 41 ممالک کی اسلامی اتحادی افواج جس کی کمان اس وقت راحیل شریف کر رہے ہیں نے اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر جارحیت کے خلاف بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں شرمناک خبر، اسرائیل کی حمایت میں امارات نے حماس کو دھمکیاں دے دی

ذرائع کے مطابق ان تمام افواج کے کمانڈرز کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بعد نماز جمعہ ان تمام افواج کی جانب سے اسرائیل کیلئے اجتماعی بددعا اور لعنت بھیجی جائے گی۔

یاد رہے کہ یہی اتحادی افواج اس وقت مسلمان ملک یمن کے خلاف اپنی تمام صلاحیتوں کے ساتھ برسر پیکار ہیں اور مظلوم یمنی مسلمانوں کا خون بہا رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button