مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیلی فوج کا فلسطینی اسکولوں پر حملہ، دس شہید، متعدد زخمی

شیعہ نیوز: اسرائیلی فوج نے غزہ کے النصیرات اور شاتی کیمپ میں اسکولوں پر حملہ کرکے دس کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔

الجزیرہ نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق غزہ کے پناہ گزین کیمپ النصیرات میں اسکول پر حملہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام کے صوبے حسکہ میں امریکی فوجی اڈے کے نزدیک زور دار دھماکہ

خالد بن ولید اسکول پر اسرائیلی فضائیہ کے حملے کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔

فلسطینی ذرائع نے شہداء کی تعداد میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

دراین اثناء غزہ کے دوسرے پناہ گزین کیمپ شاتی میں بھی اسرائیلی فوج نے بچوں کے اسکول کفر قاسم پر حملہ کیا ہے جس میں سات شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

غزہ کی جنگ کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فوج نے منظم منصوبے کے تحت اسکولوں کو نشانہ بنایا ہے۔ رہائشی مکانات پر حملوں کے بعد بڑی تعداد میں فلسطینی اقوام متحدہ کے زیر اہتمام چلنے والے اسکولوں میں پناہ لینے پر مجبور ہورہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button