مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ظلم کی انتہا، اسرائیلی فوج نے مسلمانوں کے قبرستان پر قبضہ کرلیا، قبریں کھود ڈالیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین میں صیہونی مظالم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ غاصب صیہونی فوج نے اپنی تازہ کارروائی میں مسجد اقصی کے ساتھ ملحق مسلم قبرستان پر قبضہ کر کے اسے مسمار کرنے کی کوشش کی۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہید علاء النباتیہ کی والدہ جو اپنے بیٹے کی قبر پر فاتحہ خوانی میں مصروف تھی، غاصب صیہونیوں کی جانب سے شہید کی قبر مسمار کئے جانے کے خلاف مزاحمت کرتی ہے اور آخری وقت تک بیٹے کی قبر کا کتیبہ نہیں چھوڑتی جس پر غاصب صیہونی فوجی اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے نظر آتے ہیں جبکہ عقب میں قبروں کی کھدائی کو دیکھا جاسکتا ہے۔

عرب چینل الجزیرہ نے اس حوالے سے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ آج صبح غاصب صیہونی فوجیوں نے مسجد اقصی مشرق میں واقع الیوسفیہ قبرستان پر دھاوا بول دیا جہاں انہوں نے قبروں کی مسماری کے دوران شہید بیٹے کی قبر کے ساتھ چپکی ایک ماں کو الگ کرنے کے لئے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

یہ خبر بھی پڑھیں محمد بن سلمان نے سعودی بادشاہ عبداللہ کے قتل کی دھمکی دی تھی، اہم انکشاف

رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی رژیم نے الیوسفیہ قبرستان کو مسمار کر کے وہاں بڑے پیمانے پر کھدائی کا آغاز کر دیا ہے جس کے دسیوں فلسطینی شہداء کے خاندان اپنے پیاروں کی آخری نشانیوں سے بھی محروم ہو گئے ہیں۔

اس حوالے سے فلسطین الیوم نے لکھا ہے کہ غاصب صیہونی فوج نے قبرستان پر ناجائز قبضہ کرنے کے بعد وہاں موجود شہداء کے خاندانوں کو فی الفور نکال باہر کیا اور کھدائی کا آغاز کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button