دنیا

اسرائیلی آرمی چیف کا کابینہ کے اجلاس میں شرکت سے انکار

شیعہ نیوز: غاصب صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل بارہ نے اعلان کیا ہے کہ نیتن یاہو کی کابینہ کے اجلاس میں اسرائیلی آرمی چیف نے شرکت کرنے سے گریز کیا ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ غزہ کے دلدل سے نکلنا ناممکن ہوگا۔

غاصب صیہونی حکومت کے اس ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ حال ہی میں صیہونی کابینہ کے حالیہ اجلاس اسرائیلی آرمی چيف پر تنقید اور ان کی توہین کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مشرقی بحیرہ روم میں ایک اور امریکی بحری بیڑا علاقے سے نکلنے پر مجبور

غاصب صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل بارہ نے اعلان کیا ہے کہ نیتن یاہو نے آرمی چیف سے کابینہ کے اجلاس میں شرکت کرنے کو کہا ہے اور آرمی چیف ہرتزی ہلیوی نے کہا ہے کہ مناسب وقت پر وہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

دوسری جانب صیہونی ذرائع نے صیہونی حکام میں اندرونی اختلافات بڑھنے کی خبر دی ہے۔

فلسطین کی تحریک استقامت کے طوفان الاقصی آپریشن میں حاصل ہونے والی کامیابیوں نے صیہونی حکمرانوں کے اندازوں کو غلط ثابت کر دیا اور نتیجے میں غاصب صیہونی حکومت کے پیکر کو کاری ضرب لگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button