مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیلی فوج کے جرائم فلسطینی صحافیوں کو خوفزدہ نہیں کریں گے، حماس

شیعہ نیوز: اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے زور دے کر کہا ہے کہ فلسطینی صحافیوں کے خلاف قابض اسرائیلی فوج کے جرائم "انہیں خوفزدہ نہیں کریں گے اور انہیں اس فاشسٹ وجود کو بے نقاب کرنے میں اپنا کردار جاری رکھنے سے نہیں روکیں گے”۔

حماس نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ صحافیوں کے خلاف غیرمسبوق جرائم غزہ کی پٹی میں قابض فوج کی طرف سے منظم اور جان بوجھ کر کیے جا رہے ہیں، جس کا مقصد انہیں دہشت زدہ اور خوفزدہ کرنا اور انہیں خبر دینے سے روکنا اور انہیں غزہ میں نسل کشی کے جرم سےروکنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کی کریات شمونہ بستی کو فوری طور پر خالی کرنے کی وارننگ

خیال رہے کہ گذشتہ روز غزہ کی پٹی کے الشاطی پناہ گزین کیمپ پر کی گئی اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں چار فلسطینی صحافی شہید ہوگئے تھےجس کے بعد غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے لے کر اب تک شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 182 ہو گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "یہ جرائم بین الاقوامی برادری اور اس کے اداروں سےفوری حرکت میں آنے کا تقاضا کرتے ہیں۔ وہ ان جرائم کو روکنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں۔ اس فاشسٹ حکومت کوکٹہرے میں لائیں اور فلسطینی صحافیوں کے قتل عام کو روکیں‘‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button