دنیا

جنگی احکامات ماننے سے انکار پر صہیونی فوج کا افسر گرفتار

شیعہ نیوز: غزہ میں ڈیوٹی انجام دینے سے انکار کرنے پر صہیونی فوج کے ایک کمانڈر کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر کئی اہلکاروں کو بھی سزا دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی اخبار یدیعوت آحارونوت نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی فوج کے ایک یونٹ کمانڈر کو ڈیوٹی دینے سے انکار کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ افسر کو جنوبی غزہ کے علاقے میں مشن انجام دینے سے انکار پر حراست میں لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سی ٹی ڈی کی کاروائیاں جاری، رواں سال 159 دہشت گرد گرفتار کئے گئے

خبر رساں ایجنسی "شہاب” کے مطابق، اس گرفتاری کی بنیادی وجہ افسر کی طرف سے حکم پر عملدرآمد سے انکار تھا۔

گذشتہ روز عبرانی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ صہیونی فوج نے کے چار فوجیوں کو جنگی خدمات سے برطرف کردیا ہے۔ ان فوجیوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ غزہ میں جنگ میں دوبارہ شرکت کی ذہنی سکت نہیں رکھتے، کیونکہ وہ شدید نفسیاتی صدمات سے دوچار ہیں۔

اسی طرح "کان” ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ صہیونی فوج نے اپنے تین مزید اہلکاروں کو مختلف سزائیں دی ہیں، جن کی مدت ایک ہفتے سے لے کر بارہ دن تک کی قید پر مشتمل ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button