مشرق وسطی

اسرائیلی فوج کی شامی مظاہرین پر فائرنگ، ایک نوجوان زخمی

شیعہ نیوز: اسرائیلی فوج نے شام کے درعا شہر میں مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کر کے ایک شامی نوجوان کو زخمی کر دیا۔

درعا میں نیوز ذرائع نے جمعہ کو اطلاع دی ہے کہ درعا کے مغربی مضافات میں واقع یرموک کی کالونیوں میں رہنے والوں نے مظاہرہ کرکے اس علاقے سے اسرائیلی فوجیوں کے انخلاء کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : شام کے حالات، علاقے کے لئے امریکہ و اسرائيلی منصوبہ کا حصہ ہے، سید عراقچی

مظاہرین نے شام کی سرزمین پر اسرائیلی فوج کے حملے بند کئے جانے اور اقوام متحدہ اور دیگر ممالک سے صیہونی حکومت پر شامی سرزمین سے انخلاء کے لیے دباؤ ڈالنے کا بھی مطالبہ کیا۔

درعا سے نیوز ذرائع کے مطابق درعا میں الجزیرہ چھاؤنی میں تعینات اسرائیلی فوجیوں نے مظاہرین پر فائرنگ کی جس سے ایک شامی نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

اسرائیلی فوجیوں کے حملے کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button