مشرق وسطی

اسرائیلی فوج کا دھاوا، انڈونشیا ہسپتال کو فوری خالی کرنے کا حکم

شیعہ نیوز: قابض اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز شمالی غزہ میں واقع انڈونیشیا ہسپتال پر دھاوا بول دیا اور طبی عملے اور مریضوں کو دھمکیاں دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ہسپتال خالی کر دیں۔

مقامی میڈیا ذرائع نے تصدیق کی کہ ہسپتال اس وقت سخت محاصرے میں ہے۔ قابض فوج کی جانب سے اس کے اطراف میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ہسپتال کے اندر پھنسے زیادہ تر افراد میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ متعدد زخمی افراد بھی ہیں جو مکمل طور پر چلنے سے قاصر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پیپلز پارٹی کی غلام سندھ پولیس کی فائرنگ سے ملیر سٹی دھرنے میں زخمی علی رضا بھی شہید ہوگئے

انڈونیشیا کے ہسپتال کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ طبی سامان مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔ ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کو موت سے بچانے کے لیے فوری بین الاقوامی مداخلت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ قابض اسرائیلی فوج ہسپتال کے اطراف کو بلڈوز کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جس سے علاقے میں ضروریات زندگی کی تمام اشیاء تباہ ہو رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قابض اسرائیلی فوج نے ہسپتال کے آکسیجن اور بجلی کے سٹیشنوں کو تباہ کر دیا، جس کی وجہ سے پٹی کے ان المناک حالات کی روشنی میں ہسپتال ضروری طبی خدمات فراہم کرنے سے قاصر ہے۔

گذشتہ جمعہ کو قابض اسرائیلی فوج نے ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کو ایک ایسے وقت میں گرفتار کیا جب وہ شمالی غزہ کے کمال عدوان ہسپتال میں خدمات انجام دے رہے تھے۔قابض فوج نے اس دوران طبی عملے سمیت 400 سے زائد شہریوں کو گرفتارکیا۔

ہسپتال کے محاصرے کے چند گھنٹے بعد قابض اسرائیلی فوج نے ہسپتال کو آگ لگا کر جلا دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button