مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

حزب اللہ کے رہنما علی کرکی پر اسرائیلی فوج کا قاتلانہ حملہ ناکام

شیعہ نیوز: حزب اللہ نے پیر کی شام اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جماعت کے سرکردہ رہنما علی کرکی کو قابض اسرائیلی فوج نے بزدلانہ حملے کا نشانہ بنانےکی ناکام کوشش کی ہے۔ وہ محفوظ ہیں۔

اس سے قبل قابض اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے ایک فضائی حملہ کیا ہے جس کے دوران اس نے لبنانی دارالحکومت بیروت میں ایک ہدف کو بمباری سے نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اردن میں مظاہرے

اسرائیلی نشریاتی ادارے نے ایک اسرائیلی فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چھاپے میں کرکی کو نشانہ بنایا گیا، جسے اس نے حزب اللہ کے تیسرے اہم ترین کمانڈر قرار دیا جاتا ہے۔ وہ فواد شکر اور ابراہیم عقیل کے برابر کے ذمہ دار سمجھے جاتے ہیں۔

اسرائیلی اخبار ’ہارٹز‘نے کہا کہ چھاپے کا ہدف کرکی تھے جنہیں حزب اللہ کے جنوبی محاذ کا کمانڈر قرار دیا تھا۔

دوسری جانب حزب اللہ نے ایک بیان میں واضح کیا کہ کمانڈر علی کرکی بالکل سلامتی کے ساتھ محفوظ جگہ منتقل ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کچھ دیر پہلے صیہونی طیاروں کے بیروت کے مضافات میں حملے کے دوران میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر "علی کرکی” کی شہادت کے بارے میں بعض صیہونی ذرائع نے جھوٹی خبریں شائع کیں، تاہم حزب اللہ نے ایک بیان میں واضح کیا کہ کمانڈر علی کرکی کو بالکل سلامتی کے ساتھ محفوظ جگہ پر منتقل کردیا گیا ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button