
اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری، غز ہ میں ’الفرا‘ خاندان کے سب افراد شہید
شیعہ نیوز: جمعہ کی صبح قابض اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس کے مرکز میں ایک مکان کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دس فلسطینی شہید ہو گئے۔
مقامی ذرائع نے تصدیق کی کہ قابض اسرائیلی جنگی طیاروں نے المحطہ محلے میں المارس سٹریٹ پر ’الفرا‘ خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا جس میں اندر موجود تمام افراد شہید ہو گئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں۔
یہ بھی پڑھیں : حماس کا فرانسیسی صدر کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اقدام کا خیرمقدم
شہید ہونے والوں میں 37 سالہ مازن ابراہیم محفوظ الفرا، 35 سالہ اسامہ عبدالناصر حسین الاسطل ، مریم حسین عثمان الاسطل ، نو سالہ تقی مازن ابراہیم الفرا ، نو سالہ ابراہیم الفرا، چھ سالہ مصعب مازن ابراہیم الفرا ، پانچ سالہ مریم مازن ابراہیم الفرا، تین سالہ اسید مازن ابراہیم الفرا، دس سالہ میرا منیر ابراہیم الفرا اور سات سالہ ابراہیم منیر ابراہیم الفرا کے ناموں سے کی گئی ہے۔
شہید مازن الفرا کے پورے خاندان کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا۔ یہ اجتماعی قتل عام قابض صہیونی فوج کی طرف سے فلسطینیوں کی نسل کشی کا تسلسل ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 50,886 شہری شہید اور 115,857 دیگر زخمی ہوئے جن کی شدت مختلف ہے۔