اسرائیلی مظالم کا سلسلہ جاری، 15 مزید فلسطینی گرفتار
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین میں قدس کی غاصب صیہونی فوجیوں کی فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔؎
العہد کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں حملہ کر کے پہلے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد 15 فلسطینیوں گرفتار کر لیا ۔
اکثر فلسطینی استقامتی گروہوں نے غرب اردن میں صیہونیوں کے جرائم پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اس سلسلے میں فلسطینی استقامتی گروہوں کا کہنا ہے کہ ہمہ گیر استقامت ہی صیہونی دشمن کے مقابلے میں واحد آپشن ہے۔ ان فلسطینی گروہوں کا کہنا ہے کہ مسلح جدوجہد سے ہی صیہونی حکومت کو مقبوضہ سرزمینوں میں فلسطینی شہریوں کے خلاف جرائم سے روکا جا سکتا ہے اور ہم اس آپشن سے ہرگز دست بردار نہیں ہوں گے۔
قدس کی غاصب و جابر صیہونی فوجیوں کی جاری جارحیت پر تحریک جہاد اسلامی فلسطین نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی دشمن نے ملت فلسطین کا قتل عام شروع کر دیا ہے اور دنیا کی آنکھوں کے سامنے وہ اپنے دہشتگردانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
جہاد اسلامی فلسطین نے عالمی برادری کی خاموشی کو فلسطینی عوام کے خلاف غاصب صیہونیوں کے جرائم کا ذمہ دار قرار دیا اور ایک بار پھر کہا ہے کہ ہم کسی بھی صورت میں اپنی سرزمین اور فلسطین کے مقدس مقامات کو آزاد کرانے کے مقدس فریضے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی نے فلسطینیوں پر غاصب صیہونی انتہاپسندوں اور باوردی دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے میں تیزی لانے اور استقامت کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اس سے قبل اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے مسجد الاقصی میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی پولیس کے تشدد کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔