مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

غزہ: حماس کے ٹھکانوں پر اسرائیلی حملے، 9 بچوں سمیت 24 جاں بحق

یروشلم: غزہ کی محصور پٹی میں اسرائیل کے حملے میں حماس کے کمانڈر سمیت جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 24 ہوگئی اور کئی برسوں سے جاری لڑائی میں یہ حملے ہلاکت خیز دنوں میں سے ایک ثابت ہوا۔

قطری خبررساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے منگل کی صبح بھی بمباری کی گئی جس میں خان یونس، البوریج کیمپ اور الزیتون کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔

فلسطینی محکمہ صحت نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں 9 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 106 افراد زخمی ہوئے ان میں سے زیادہ تر بچے آپس میں رشتہ دار ہیں۔

مسجد الاقصیٰ میں اسرائیلی فوج کے حملے کے نتیجے میں 300 فلسطینی شہریوں کے زخمی ہونے کے بعد حماس نے اسرائیل میں درجنوں راکٹس فائر کیے تھے جس میں ایک بیرج بھی شامل تھا جس نے یروشلم سے کہیں دور فضائی حملوں کے سائرن بند کردیے تھے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button