مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی حملہ، 300 زخمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) غاصب صیہونی فوجیوں کے حملے میں 300 فلسطین مظاہرین زخمی ہوگئے۔

فلسطین الیوم کے مطابق جنوبی نابلس کے علاقے بیتا میں فلسطینیوں نے نماز جمعہ کے بعد صیہونی بستیوں کی تعمیر کے خلاف مظاہرہ کیا۔ صیہونی فوجیوں نے فلسطینی مظاہرین پر حملہ کرکے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 300 فلسطینی زخمی اور ان کی حالت خراب ہوئی۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے پرامن فلسطینیوں کے خلاف آنسو گیس کے شیل داغے اور ربر کی گولیاں برسائیں۔

مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں گزشتہ چند ہفتوں سے صورتحال کشیدہ ہے اور صیہونی فوجیوں اور غاصبوں کے ساتھ فلسطینی نوجوانوں کی جھڑپوں میں شدت پیدا ہوگئی ہے۔

اس سے پہلے مسجد الاقصی اور مقبوضہ بیت المقدس کے محلے شیخ جراح پر صیہونیوں کے حملوں پر فلسطین کے مزاحمتی گروہوں نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، اسرائیلی اہداف پر سیکڑوں راکٹ داغے تھے۔

واضح رہے کہ خودساختہ اسرائیلی ریاست کے ساتھ عرب ملکوں کے سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد سے فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کے روئیے میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور آئے دن فلسطینیوں کے مکانات کو مسمار کئے جانے سے متعلق افسوسناک خبریں عالمی میڈیا پر دیکھنے اور سننے کو مل رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button