مشرق وسطی
جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے، لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی کی مذمت
شیعہ نیوز: لبنان کی نگراں حکومت کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
لبنان کی نگراں حکومت کے وزیراعظم نجیب میقاتی نے کہا ہے کہ یہ حملے لبنان کی خودمختاری اور جنگ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : مقاومت نے خطے میں امریکی منصوبہ ناکام بنا دیا، شیخ علی الاسدی
انہوں نے لبنان میں جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کی نگران کمیٹی کے امریکی سربراہ جاسپر جیفرز کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت میں اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق اپنی ذمہ داریوں پر عمل درآمد کرنے پر مجبور کرنے کے لیے مضبوط موقف اختیار کرنے پر زور دیا۔ .
جنوبی لبنان کے علاقے النبطیہ پر صیہونی فوج کے حملے کے حملے میں 14 افراد زخمی ہو گئے۔
سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی کہ صیہونی فوج نے النبطیہ کے قریب ایک علاقے پر بھی حملہ کیا۔