مشرق وسطی

دمشق کے مضافات میں اسرائیلی حملے ناکام بنا دیئے گئے

شیعہ نیوز:دارالحکومت دمشق کے مضافات میں اسرائیل کے کئی میزائل حملوں کو ناکام بنا دیا۔

سانا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے اینٹی ایئرکرافٹ یونٹ نے دمشق کی فضا میں اسرائیل کے کئی میزائلوں کو تباہ کر دیا۔

اسرائیل کی خودساختہ حکومت نے شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں منگل کی رات کو میزائل داغا جس کے جواب میں شام کی فضائیہ نے کارروائی کی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق کئی میزائل اسرائیل کے جنگی طیاروں سے داغے گئے تھے۔ العالم نے بھی رپورٹ دی ہے کہ اس میزائل حملے کا مقصد دمشق کے ہوائی اڈے کو نشانہ بنانا تھا۔

ٹی وی چینل نے مزید تفصیلات نہیں دیں نہ ہی یہ بتایا کہ دمشق کے کون سے مضافاتی علاقے حملے کی زد میں آئے۔

گذشتہ چند برسوں میں اسرائیل کی خود ساختہ ریاست نے شام میں فوجی اہداف پر سینکڑوں حملے کیے ہیں۔

دفاعی امور کے ماہرین قدس کی غاصب حکومت کی جانب سے ان حملوں کو شام میں سرگرم دہشت گرد عناصر خصوصا داعش کی باقیات کی حمایت میں اٹھایا جانے والا قدم تصور کرتے ہیں کہ جنہیں امریکہ اور اس کے عرب اتحادیوں نے صیہونی ریاست کے تحفظ کے لئے شام پر مسلط کیا ہے۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت شام میں دہشت گرد گروہوں کی حمایت کی غرض سے اکثر و بیشتر شامی فوجی ٹھکانوں اور دیگر مقامات کو جارحیت کا نشانہ بناتی رہتی ہے۔

شام کا بحران دو ہزار گیارہ میں امریکہ، سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی حمایت سے دہشت گرد گروہوں کی جانب سے، علاقے کا توازن غاصب صیہونی حکومت کے مفاد میں تبدیل کرنے کی غرض سے شام پر کئے جانے والے حملوں سے شروع ہوا ہے جبکہ شامی فوج نے ایران کی فوجی مشاورت اور روس کی حمایت سے اپنے ملک سے دہشت گرد گروہ داعش کا صفایا کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف اس کی کارروائی بدستور جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button