اسرائیلی عوام کا نیتن یاھو کو اقتدار سے ہٹانے کا مطالبہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیل میں ایک ٹی وی چینل کی جانب سے کیے گئے رائے عامہ کے ایک جائزے میں کہا گیا ہے کہ صیہونیوں کی اکثریت وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو اقتدار سے ہٹانے کی حامی ہے۔ صیہونی آباد کاروں کی طرف سے یہ مطالبہ نیتن یاھو کے کرپشن سے متعلق الزامات کے سامنے آنے کے بعد آیا ہے۔
عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل 13 کے زیراہتمام کیے گئے سروے میں کہا گیا ہے کہ 56 فی صد صیہونیوں نے نیتن یاھو کو اقتدار سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ 35 فی صد اس کے اقتدار پر فائز رہنے کے حامی ہیں جب کہ 9 فی صد نے کسی قسم کی رائے کا اظہار نہیں کیا ہے۔
سروے میں کہا گیا ہے کہ اگر اسرائیل میں دوبارہ انتخابات ہوتے ہیں تو ’’بینی گینٹز‘‘ کی قیادت میں قائم ’’ بلیو وائٹ اتحاد‘‘ 36 نشستوں پر کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔
سروے کے مطابق انتخابات کی صورت میں بنجمن نیتن یاھو کی لیکوڈ پارٹی 32 سے 33 نشستیں حاصل کر سکتی ہے۔
سروے کے مطابق بلیو وائٹ الائنسم لیبر گیشرر، ڈیموکریٹک کیمپ اور عرب کمیونٹی کے نمائندہ اتحاد مجموعی طور پر 57 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرسکتا ہے۔