دنیا

ایرانی حملے میں اسرائیلی اڈوں کو بری طرح نقصان پہنچاہے، جزوی نہیں، ترک عہدیدار

شیعہ نیوز: ترک فوج کی انٹیلی جنس کے سابق سربراہ اسماعیل حقی‌ پکین نے کہا ہے کہ اسرائیل پر ایران کے حملے میں تین مقامات کو نشانہ بنایا گیاتھا: دو فوجی اڈوں اور موساد کے ایک مانیٹرنگ سینٹر کو۔

اسماعیل حقی‌ پکین کا کہنا ہے کہ مجھے ملنے والی اطلاعات کے مطابق دو اڈوں کو بری طرح نقصان پہنچاہے۔

یہ کہنا غلط ہے کہ نقصانات جزوی تھے۔ وہ حقیقت کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، اسٹریٹ کرمنلز کا راج ہے،علامہ ناظر عباس

ترک عہدیدار نے یہ بھی کہا کہ ان حملوں سے ایران کا مقصد یہ ثابت کرنا تھا کہ وہ کہاں تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے شام میں اپنی قونصلیٹ پر اسرائیلی بمباری اور 7 عسکری مشیروں کی شہادت کے خلاف جوابی کارروائی کی اور اتوار کی صبح اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے حملہ کیا تھا۔

خود اسرائیل کے علاوہ امریکہ، فرانس، برطانیہ اور اردن کے طیاروں اور فضائی دفاعی سسٹمز نے اردن اورمقبوضہ فلسطین کی فضاؤں میں ان کو ناکارہ بنانے کی پوری کوشش کی۔

لیکن بہت سے ڈرون اور میزائل اپنےاہداف کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button