مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

غزہ میں ’فلسطین ٹوڈے‘ چینل کے دفترپر اسرائیلی بمباری، متعدد شہید

شیعہ نیوز: کل جمعہ کے روز اسرائیلی قابض فوج نے غزہ شہر میں اسلامی جہاد تحریک سے وابستہ "فلسطین ٹوڈے” چینل کے دفتر کو میزائل سے نشانہ بنایا اور اس کی ’ڈی ایس این جی‘ اور چینل کی عمارت کے ایک حصے کو تباہ کردیا۔ اس بمباری کے نتیجے میں متعدد شہری اور صحافی شہید اور زخمی ہوگئے۔

چینل کی انتظامیہ نے فلسطینی انفارمیشن سینٹر کوجاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ "فلسطین ٹوڈے چینل اور اس کے کارکنان پر یہ حملہ جان بوجھ کرکیا گیا جس میں عملے کو چینل کو نشانہ بناگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صومالیہ کی سمندری سرحد کے نزدیک برطانوی بحری کشتی پر حملہ

یہ حملہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی ریاست کی جاری دہشت گردی اور جرائم پر پردہ ڈالنے کی مذموم جارحیت کا تسلسل ہے۔

اسلامی جہاد نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب قابض دشمن فوج نے چینل کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا ہو۔ وہ غزہ کی پٹی کے اندر، مغربی کنارے اور یروشلم میں اس کی آواز کو خاموش کرنے، اپنے مکروہ جرائم پر پردہ ڈالنے اور جرائم کو فروغ دینے کے لیے اپنی مایوس کن کوششیں جاری رکھنے کا تسلسل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button