پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری، بچوں سمیت 17 فلسطینی شہید
شیعہ نیوز: غزہ میں شہری دفاع سے متعلق ادارے نے بتایا ہے کہ قابض اسرائیلی نے غزہ میں پناہ گزین کیمپ میں پناہ لیے ہوئے 17 بے گھر فلسطینیوں کو بمباری کر کے شہید کر دیا ہے۔ بمباری کا یہ وحشیانہ واقعہ غزہ کی پٹی کے وسطی حصے میں پیش آیا ہے۔
دوسری جانب قابض صہیونی فوج نے حسب معمول اس قتل عام کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں پر اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے مزاحمت کار موجود تھے جنہیں نشانہ بنایا گیا تاہم وہاں پر کسی مسلح شخص کی موجودگی کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
یہ بھی پڑھیں : اسلام کا نام نہاد ٹھیکیدار کا سرزمین مقدس پر ایک اور ناپاک اقدام، سعودی اسکولوں میں موسیقی سکھانے کا فیصلہ
قابض فوج کی وحشیانہ بمباری میں بہت سے لوگ زخمی ہو گئے ہیں جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔ اسی بمباری کے دوران عبدالھادی کے خاندان کے افراد بھی تین منزلہ عمارت کے بمباری کی زد میں آنے سے متعدد شہری شہید ہوئے ہیں۔ اس عمارت پر اسرائیلی فوج نے میزائل فائر کیے تھے۔
شہری دفاع کے ادارے کے ترجمان کے مطابق اسی طرح اسرائیلی جنگی طیاروں نے البریج پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بنایا ہے۔ ترجمان نے بتایا ہے کیمپ پر کی گئی بمباری سے شہید اور زخمی ہونے والوں کو نصیرات کے العودہ ہسپتال اور دیر البلح کے الاقصیٰ شہدا منتقل کیا گیا ہے۔
دریں اثنا اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں بھی بمباری جاری رکھی۔ جبالیہ میں بمباری کا تازہ سلسلہ چھٹے روز سے جاری ہے۔ جبالیہ میں اسرائیلی فوج نے زمینی حملہ بھی شروع کر رکھا ہے۔