دنیا

اقوام متحدہ کے امدادی قافلے پر اسرائیلی بمباری، کئی ٹرک تباہ

شیعہ نیوز: فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں اس کے امدادی قافلے پر وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں بڑی مقدار میں امدادی سامان تباہ ہوگیا ہے۔

’’ایکس‘‘ پلیٹ فارم پر اپنے بلاگ پوسٹ میں غزہ میں اقوام متحدہ کی ایجنسی کے سربراہ تھامس وائٹ نے کہا کہ”اسرائیلی فوجیوں نے امدادی قافلے پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ شمالی غزہ سے اسرائیلی فوج کے مقرر کردہ راستے سے واپس آ رہا تھا۔”

انہوں نے وضاحت کی "ہمارے بین الاقوامی قافلے کے کمانڈر اور ان کی ٹیم کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، لیکن بمباری میں کئی گاڑیاں اوران پرموجود سامان تباہ ہوگیا۔

وائٹ نے "امدادی کارکنان کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں امداد لانے والےقافلوں پر بمباری بند کرے۔

یہ بھی پرھیں : فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی بربریت کے خاتمے کا وقت آگیا ہے، کیوبا

متعلقہ سیاق و سباق میں غزہ میں UNRWA آپریشنز کے ڈائریکٹر نے تصدیق کی کہ ہر دن زندہ رہنے اور خوراک اور پانی کی تلاش کی جدوجہد مزید مشکل ہو رہی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ غزہ تباہ کن بھوک کا شکار ہے اور چالیس فیصد آبادی اب قحط کے خطرے سے دوچار ہے۔

UNRWA نے 7 اکتوبر کو وحشیانہ اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد سے غزہ کی پٹی میں اپنے درجنوں ملازمین کی شہادت کا انکشاف کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا تھا کہ غزہ کی پٹی میں بین الاقوامی ادارے کے شہداء کی تعداد اقوام متحدہ کی تاریخ میں اس سے قبل نہیں دیکھی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button