اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے 9 مجاہدین کی جسد خاکی سرنگ سے نکالlلی گئیں
شیعہ نیوز: فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مقام پر 10 روز قبل ایک سرنگ پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں شہید ہونے والے 9 مجاھدین کے جسد خاکی گذشتہ روز ملنے کے نیچے سے نکال لیے گئے ہیں جس کے بعد انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔
فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری دفاع کے عملے نے خان یونس میں ایک سرنگ میںشہید ہونے والے9 مجاھدین کی لاشیں نکالی لی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے9 مجاھدین 10 روز قبل شہید ہوگئے تھے۔ یہ مجاھدین قابض فوج کے خلاف جوابی حملے کی تیاری کررہے تھے۔
ادھر ملبے کے نیچے سے 3 سالہ مریم محمد عودہ التلبانی کا جسد خاکی تل الھویٰ کے مقام پر مکان کے ملبے سے نکالا گیا ہے۔
خیال رہےکہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 11 دنوں میں 243 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ شہدا میں 66 بچے، 39 خواتین، 17 بزرگ شہری شامل ہیں۔ اسرائیلی بمباری میں 1910 شہری زخمی ہوئے ہیں۔