مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، مزید 118فلسطینی شہید اور 136 زخمی

شیعہ نیوز: گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی فوج کی گولہ باری اور شہریوں کو زندہ در گور کرنے کی وحشیانہ کارروائیوں میں 118 شہری شہید اور 163 دیگر زخمی ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی قابض فوج نے مزید قتل عام کیے جن میں 118 فلسطینی شہید اور 136 زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے غزہ میں نسل کشی جاری رکھنے کے لیے اسرائیل کو گرین سگنل دے دیا، حماس

وزارت صحت نے مزید کہا کہ متعدد شہدا اور زخمی ابھی بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں۔ جہاں اسرائیلی قابض فوج ایمبولینسوں اور سول ڈیفنس کے عملے کو ان تک پہنچنے سے روکتی ہے۔

اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں گذشتہ سات اکتوبر سے 29،313 شہداء اور 69،333 زخمی ہوگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button