مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، مزید 38 فلسطینی شہید

شیعہ نیوز: فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں مزید چار خاندانوں کا قتل عام کیا جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 شہری شہید اور 71 زخمیوں کو ہسپتالوں میں لایا گیا۔

فلسطین کی وزارت صحت نے ایک بیان میں غزہ پر صیہونی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں مزید شہادتوں سے آگاہ کرتے ہوئے نئے اعداد و شمار جاری کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں بچوں کی اموات تمام انسانیت پر دھبہ ہیں، ٹیڈروس ایڈہانوم

وزارت صحت نے ایک پریس بیان میں تصدیق کی ہے کہ گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اسرائیلی جارحیت میں 33,175 شہید اور 75,886 زخمی ہوئے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ابھی بہت سے زخمی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

یاد رہے کہ غزہ میں سات اکتوبر سے اب تک شہداء کی تعداد 33 ہزار 175 جب کہ زخمیوں کی تعداد 75 ہزار 886 ہو گئی ہے۔

صہیونی فوج کے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بننے والوں میں 70 فیصد سے زیادہ خواتین اور بچے ہیں۔ جب کہ آٹھ ہزار افراد تاحال لاپتہ یا ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور قابض صیہونی فوج امدادی ٹیموں کو رسائی نہیں دے رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button