مشرق وسطی

غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، فلسطینی شہداء کی تعداد 29 ہزار سے متجاوز

شیعہ نیوز: غزہ میں اسرائیلی فورسز کے ظلم کی داستان مزید طویل ہوگئی، صیہونی فوج کے نہتے فلسطینیوں پر حملوں کے نتیجے میں اب تک شہید ہونیوالوں کی تعداد 29 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں شفاعت پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بنایا جبکہ خان یونس میں گھر کے ملبے سے 5 لاشیں برآمد کی گئیں، مغربی کنارے میں وحشیانہ حملوں میں 2 فلسطینی نوجوان بھی شہید ہوگئے، جس کے بعد اب تک شہداء کی مجموعی تعداد 29 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 69 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ ادھر اسرائیل نے دھمکی دی ہے کہ حماس نے 10 مارچ تک قیدی رہا نہ کیے تو رفح پر حملہ کریں گے۔

سینیئر رہنماء حماس خلیل الحیا نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کو غزہ میں شکست اور شرمندگی کا سامنا ہے، حماس کی مزاحمت نے اسرائیل کا غرور خاک میں ملا دیا، اسرائیل اپنے قیدیوں کو رہا کروانے میں بے بس دکھائی دیتا ہے۔ اس حوالے سے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے فرانسیسی نیوز چینل کو انٹرویو میں کہا ہے کہ رفح فلسطینیوں کی آخری محفوظ پناہ گاہ ہے، ہمیں فلسطینیوں کے غیر محفوظ مستقبل کو محفوظ بنانا ہے۔ دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینی علاقوں پر اپنا مستقل قبضہ ختم کرے، صیہونی فوج مکمل منصوبہ بندی کے تحت فلسطینیوں کا قتل عام کر رہی ہے، اسرائیلی ہتھکنڈے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

درایں اثناء فرانسیسی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ کی سرنگوں کا نیٹ ورک غزہ میں حماس کے نیٹ ورک سے زیادہ جدید ہے، سرنگوں کا یہ نیٹ ورک اسرائیل تک پھیلا ہوا ہے، حزب اللہ نے بیروت، بیکا اور جنوبی لبنان کے دفاع کا منصوبہ ترتیب دے رکھا ہے، لبنانی عسکری تنظیم کو سرنگیں کھودنے کا وسیع تجربہ ہے، حزب اللہ کی جنگی صلاحیت حماس سے کہیں زیادہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button