دنیا

اسرائیلی وزیر جنگ یسرائیل کاٹز کی الجولانی کو دھمکی!

شیعہ نیوز: اسرائیلی حکومت کے وزیر جنگ یسرائیل کاٹز نے جولانی کو دھمکی دیتے ہوئے شام پر کل کے حملوں کو ایک انتباہ قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے وزیر جنگ یسرائیل کاٹز نے شام کے اقتدار پر قابض الجولانی کو دھمکی دی ہے۔

انہوں نے متنبہ کیا اگر جولانی نے اسرائیلی حکومت کی سلامتی کے لئے خطرات پیدا کئے تو انہیں سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب زور دار دھماکوں سے لرز اٹھا

صیہونی وزیر جنگ نے واضح کیا کہ شام پر اس حکومت کے حالیہ حملے مستقبل کے لئے انتباہی پیغام ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں شام کے صدر جولانی کو خبردار کر رہا ہوں کہ اگر اس نے اسرائیل دشمن قوتوں کو شام میں داخل ہونے کی اجازت دی تو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

کاٹز نے خبردار کیا کہ ہم شام کو ہماری سلامتی کے خلاف خطرہ بننے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button