مشرق وسطی

جنوبی لبنان میں قابض اسرائیل کا ڈرون حملہ، تین شہید، متعدد زخمی

شیعہ نیوز: غاصب اسرائیل کی درندگی نے آج ایک بار پھر جنوبی لبنان کے نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا، جہاں ایک اسرائیلی ڈرون نے ایک گاڑی پر بمباری کر کے تین لبنانیوں کو شہید اور کئی دیگر کو شدید زخمی کر دیا۔

لبنان کی وزارت صحت کے مطابق، یہ ہلاکت خیز حملہ جنوبی لبنان کے ضلع نبطیہ کی بستی "کفر دجال” میں کیا گیا، جہاں ایک مسافر گاڑی کو اسرائیلی ڈرون نے اپنے نشانے پر لیا۔ اس حملے میں تین بے گناہ شہری موقع پر ہی شہید ہو گئے۔

مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ قابض اسرائیلی ڈرون نے "کفر دجال – شوکین” شاہراہ پر ایک اور گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں مزید چار افراد زخمی ہوئے، جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اب بھی قائم و دائم اور ہمیں نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، صہیونی رکن پارلیمنٹ

قابض اسرائیل کی یہ جارحیت محض آج تک محدود نہیں۔ گزشتہ شب بھی اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی، جس سے رہائشی علاقوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ یہ حملے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

واضح رہے کہ قابض اسرائیل نے 8 اکتوبر سنہ2023ء کو لبنان پر چڑھائی کی تھی، جو 23 ستمبر سنہ2024ء کو ایک کھلی جنگ میں تبدیل ہو گئی۔ اس وحشیانہ جنگ میں 4 ہزار سے زائد افراد شہید اور تقریباً 17 ہزار زخمی ہوئے۔

بعد ازاں 27 نومبر سنہ2024ء کو جنگ بندی کا اعلان کیا گیا، مگر اسرائیل نے اس معاہدے کو ایک کاغذی وعدے سے زیادہ اہمیت نہ دی۔ جنگ بندی کے بعد سے اب تک قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے تین ہزار کے قریب خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں، جن میں کم از کم 217 افراد شہید اور 508 زخمی ہو چکے ہیں۔

اسرائیل کی درندگی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان سے جزوی انخلا کے اعلان کے باوجود وہاں کی پانچ اہم تزویراتی پہاڑیوں پر آج تک قبضہ جما رکھا ہے، جو کہ ایک کھلی جارحیت اور توسیع پسندانہ عزائم کا مظہر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button