مشرق وسطی

جنوبی لبنان میں اسرائیل کا ڈرون تباہ

شیعہ نیوز: اسرائیل کا یہ جاسوسی کا ڈرون طیارہ جنوبی لبنان کے علاقے "عیتا الشعب” اور "رمیش” کی فضائی حدود میں تباہ ہوا ہے۔

"اسکائی کلارک” قسم کے اس ڈرون کا تباہ شدہ ڈھانچہ اپنے قبضے میں لینے کی اسرائیل نے کافی کوشش کی لیکن اسے اس میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا اور اس وقت اس ڈرون کا ڈھانچہ لبنانی فوج کے قبضے میں ہے۔

اس ڈرون کی تباہی کے بعد لبنان کی سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں تاہم اس ڈرون کی تباہی سے متعلق دیگر معلومات ابھی تک سامنےنہیں آئی ہیں۔

یاد رہے کہ 2006 میں سلامتی کونسل کی قرار داد 1701 منظور ہونے کے بعد لبنان کی 33 روزہ جنگ ختم ہوئی تھی اور اس قرارداد میں صراحت کے ساتھ صیہونی حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ لبنان پر ہر طرح کی جارحیت سے باز رہے لیکن صیہونی حکومت، سلامتی کونسل کی اس قرارداد کی پروا کئے بغیر لبنان کی فضائی، زمینی اور سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتی رہتی ہے-

لبنان نے ہمیشہ عالمی اداروں سے کہا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کو اس طرح کی جارحیت کا ارتکاب کرنے سے باز رکھیں-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button