مشرق وسطی

شام میں اسرائیلی ڈرون طیارہ تباہ

شیعہ نیوز: اسرائیلی ٹیلی ویژن چینل 14 نے بتایا ہے کہ اس حکومت کا ایک ڈرون شام کی فضائی حدود میں گر کر تباہ ہوگیا۔

ابھی تک اس کے سقوط کر جانے کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

صیہونی حکومت کے ڈرون شام کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام میں داخل ہونے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔

صیہونی فوج کے ترجمان اویخای ادرعی نے گزشتہ منگل کو شام کی فضائی حدود میں اس حکومت کے ایک ڈرون کے گر کر تباہ ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

گزشتہ مہینے جنوبی شام پر اسرائیلی حکومت کے میزائل حملے کے بعد بھی اس ملک میں ایک صیہونی ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہو ا تھا۔ ناجائز حکومت ان ڈرونز کو لبنان اور خطے میں جاسوسی کے لیے استعمال کرتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button