مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

غزہ میں اسرائیل کی ڈرون سے بمباری، النصیرات میں 9 فلسطینی شہید

شیعہ نیوز: قابض اسرائیلی فوج نے پیر کے روز وسطی غزہ کے النصیرات کیمپ پر ڈرون حملوں میں کم از کم 9 فلسطینیوں کو شہید اور درجنوں کو زخمی کر دیا۔ یہ بمباری تبت النویری اور برج النوری کے اطراف میں کی گئی جہاں دو الگ الگ مقامات پر ایک موٹر سائیکل رکشے اور ایک عام شہری گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق پہلا حملہ تبت النویری کے قریب الحسانہ علاقے میں ایک "ٹک ٹک” رکشے پر کیا گیا، جب کہ دوسرا حملہ برج النوری کے قریب ایک کار پر ہوا، جو کہ کیمپ کے وسط میں واقع ہے۔

العودہ ہسپتالِ نے تصدیق کی کہ شہداء کی لاشیں اور اکیس زخمیوں کو لایا گیا، جب کہ ایمرجنسی وارڈ زخمیوں سے پہلے ہی بھر چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : علاقے میں تعاون بڑھانے پر پاکستان کے آرمی چیف اور عباس عراقچی کا اتفاق

شہداء میں سلامہ جمال قندیل، یحییٰ عدنان عبد الہادی، کمسن حسن علاء عیاد، حمد تیسیر حسان اور عید زہدی حسان کے نام شامل ہیں۔

صرف پیر کی صبح سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 51 فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں، جب کہ زخمیوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔

قابض اسرائیلی فوج مسلسل 49ویں روز بھی غزہ میں نسل کشی اور بھوک کے ہتھیار کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کر رہی ہے، تمام سرحدی گزرگاہیں بند ہیں، دوا، غذا اور انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹ جاری ہے۔

وزارت صحت فلسطین کے مطابق 7 اکتوبر 2023 ءسے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 52,567 فلسطینی شہید اور 118,610 زخمی ہو چکے ہیں۔

جب کہ 18 مارچ 2025 سے، یعنی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی اور نسل کشی کے ازسرنو آغاز کے بعد، شہداء کی تعداد 2,459 اور زخمیوں کی تعداد 6,569 تک پہنچ چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button