دنیا

اسرائیلی مندوب کا اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کو تباہ کرنے کا مطالبہ

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ میں اسرائیلی ریاست کے انتہا پسند مندوب نے اقوام متحدہ کے خلاف زہر اگلتے ہوئے عالمی ادارے کے ہیڈ کواٹر کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

منگل کو اسرائیلی اخبار "ماریو” بےبتایا کہ اقوام متحدہ میں اسرائیل کے مندوب گیلاد اردان نے کہا ہے کہ "اقوام متحدہ کی عمارت کو بند کراسے نیست ونابود کردیا جائے‘۔

اردن نے نیو یارک میں قائم اقوام متحدہ کی عمارت کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ "یہ عمارت باہر سے خوبصورت لگتی ہے، لیکن یہ ٹیڑھی اور مسخ شدہ ہے”۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ: دیر البلح بازار میں قتل عام میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی

اخبار نے نشاندہی کی کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اردان نے اقوام متحدہ کے خلاف اس طرح کی انتہا پسندانہ تنقید کی ہو۔

اس نے پچھلے مہینے کہا تھا کہ ’ہمیں اقوام متحدہ کے خلاف بے مثال اقدامات کرنے چاہئیں، یروشلم میں اقوام متحدہ کے کمپلیکس کو بند کردینا چاہیے، اسرائیل میں تعینات ایجنسیوں کے سربراہان کو ملک بدر کرنا چاہیے تاکہ واضح پیغام جائے کہ اقوام متحدہ کو اسرائیل کے خلاف اقوام کے مسلسل تعصب اور استحصال کی قیمت چکانی پڑے گی۔

اردان کو بنجمن نیتن یاھو کی قیادت میں قائم لیکوڈ پارٹی کا سرکردہ لیڈر سمجھا جاتا ہے۔ وہ اس سے قبل اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کے نگران ادارے ’انروا‘ کے خلاف بھی اسی طرح کی اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرچکا ہے۔

تل ابیب اور اقوام متحدہ کے درمیان اس وقت کشیدگی بڑھ گئی جب قابض اسرائیلی فوج نےگذشتہ جون میں بچوں کو قتل کرنے والے اداروں کی بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا۔

دریں اثنا برطانوی اخبار ’فنانشل ٹائمز ‘ نے اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ نیتن یاہو کی حکومت جواب میں فلسطین میں کام کرنے والی اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے خلاف انتقامی اقدامات کرنے پر غور کر رہی ہے، جس میں وہ ایجنسیاں بھی شامل ہیں جو غزہ کی پٹی میں امدادی کارروائیوں میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button