مشرق وسطی
فلسطینی مظاہرین پر اسرائیل کی فائرنگ، درجنوں فلسطینی اور صحافی زخمی
شیعہ نیوز:فلسطینی انفارمیشن مرکز کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے کل غرب اردن کے مختلف علاقوں خاص طور سے قلقیلیه، الخلیل، نابلس، رام الله اور قدس میں ہونے والے پر امن مظاہروں کو کچلنے کیلئے ربر کی گولیوں سے فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنایا اور آنسو گیس کے شیل داغے جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی مظاہرین زخمی ہو گئے۔ ان حملوں میں متعدد صحافی بھی زخمی ہوئے اور ان کی گاڑیوں اور ایمبولینسوں کو بھی نقصان پہنچا۔
مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے وہ علاقے ہیں جہاں صیہونی حکومت فلسطینیوں کو ترک وطن کرنے پر مجبور کرتی رہی ہے جبکہ فلسطینی عوام ہر ممکن شکل میں اپنی مزاحمت و استقامت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔