
مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
شرمناک خبر، متحدہ عرب امارات میں سرکاری طور پر اسرائیلی جھنڈا لہرادیا گیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امت مسلمہ سےخیانت اور لاکھوں فلسطینی مسلمانوں کے خون سے غداری کرنے والے نام نہاد اسلامی ملک متحدہ عرب امارات میں سرکاری طور پر اسرائیل کا پرچم لہرا دیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق اسرئیل کو تسلیم کئے جانے کے بعد متحدہ عرب امارات میں تعینات ہونے والے پہلے اسرائیلی سفیر عامر ہائیک کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں یمن جنگ میں سعودی عرب نے ہمیں استعمال کیا، القاعدہ کے کمانڈر کا اعتراف
اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات کے صدارتی محل میں اسرائیلی قومی ترانے کی دھن بھی بجائی گئی اور سرکاری سطح پر اسرائیلی جھنڈا بھی لہرادیا گیا۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات سمیت دیگر خائن نام نہاد اسلامی ممالک کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے اور ان سے تعلقات قائم کرنے پر پوری امت مسلمہ میںشدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔