مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

غاصب صیہونی فوجیوں نے فلسطینی پرچم بنانے پر بچی کو گرفتار کر لیا

شیعہ نیوز: غاصب صیہونی فوجیوں نے فلسطین کا پرچم بنانے پر چودہ سالہ فلسطینی بچی کو گرفتار کرلیا ہے۔

فلسطین الآن کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے چودہ سالہ فلسطینی بچی کو مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح سے
اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ اسکول سے اپنے گھر واپس جارہی تھی۔

چودہ سالہ فلسطینی بچی کی گرفتاری کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ اس نے اپنی ہم کلاسیوں کے چہروں پر فلسطین کا پرچم پینٹ کیا تھا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حالیہ بارہ روزہ جنگ میں شکست کے بعد غاصب صیہونی حکومت نے انیس سو اڑتالیس کے مقبوضہ علاقوں میں آباد فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا ہے،حتی کم سن فلسطینی بچوں کو بھی بے بنیاد بہانوں سے گرفتار کیا جارہا ہے۔

حالیہ بارہ روزہ جنگ کے دوران غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ بمباری میں کم سے کم انسٹھ فلسطینی بچے بھی شہید ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button