مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی افواج نے 113 فلسطینی شہید کر دیئے

شیعہ نیوز: غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی افواج نے 113 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی افواج نے 113 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں صیہونی حکومت کے اقدامات نے نازیوں کے جرائم کی یاد تازہ کردی، اسپیکر قالیباف

ترکی کی اناطولیہ ایجنسی کے مطابق، اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی نسل کش جنگ میں اب تک کم از کم 60,034 فلسطینی شہید اور 145,870 زخمی ہو چکے ہیں۔

وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 113 شہداء کی لاشیں اسپتالوں میں لائی گئیں جبکہ 637 افراد زخمی ہوئے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ابھی بھی متعدد شہداء ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر پھنسے ہوئے ہیں جن تک امدادی کارکنوں کی رسائی ممکن نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button